فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز

اردو نیوز  |  Aug 31, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔جمعے کو پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹ بولر کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ہاں سنیچر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں شاہین آفریدی کے بچے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی تھی۔تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے اور وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔‘تاہم بعدازاں جب بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا تو شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ  آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جمعے سے تین منگل تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More