قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Sep 07, 2024

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فروسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قوم کی حمایت سے سیکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More