پی ٹی آئی کا جلسہ، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد سنگجانی میں جلسے کے باعث رات گئے پولیس نے راستے بند کرنا شروع کر دیئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لیے تیاریاں جاری ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب پولیس نے رات گئے اسلام آباد میں داخلے کے مختلف راستے بند کرنا شروع کر دیئے۔ جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی۔ روات ٹی چوک پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان، شہری میرے دفتر پہنچیں، شیرافضل مروت کا پیغام

پولیس کی جانب سے ایکسپریس ہائی وے کو کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائی وے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More