معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

سچ ٹی وی  |  Sep 08, 2024

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں کام کرنے والے معروف اداکار وکاس سیٹھی چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت 48 برس کی عمر میں 8 ستمبر اتوار کی صبح ہوئی۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، آنجہانی اداکار نے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف ڈانس شو 'نچ بلیے'میں بھی شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More