برطانوی یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر مسٹر ہوز دا باس کے نام سے مشہور ارون روپیش مینی نے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ ان کے تیار کردہ آئی فون 15 پرو میکس کی اونچائی 6.74 فٹ ہے۔
آئی فون 15 کا دنیا بھر میں غلبہ ، تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ارون نے ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون کا بڑا ورژن تیار کرنے کا چیلنج قبول کیا تھا۔ اس منصوبے میں ان کی مدد گیجٹ بنانے کے ماہر ڈی آئی وائے پرکس کے میتھیو پرکس نے کی تھی۔
اس حوالے سے ارون روپیش مینی کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم اور میتھیو پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔