ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو جلسہ 7 بجے ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے مقرر تھا، اور اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔
رانا ثنا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیا
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے منتظمین کو شام 6 بجے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور انہیں جلسہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ایکٹ پاس ہوا ہے جو این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ راستے عام لوگوں کے لیے کھلے تھے اور پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسے کے اختتام کے حوالے سے تمام ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔
مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگی، این او سی کی خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
آئین کی حکمرانی ہو گی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، علی محمد خان
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی کے مقام پر سیاسی پاور شو جاری ہے جس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت ، حماد اظہر، عالیہ حمزہ، فیصل جاوید، علی محمد خان، زرتاج اور شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر خطاب کر چکے ہیں۔
پی ٹی آئی جلسے سےوزیراعلی خیبر پختونخوا ، اسد قیصر ، شبلی فراز سمیت دیگر اعلی قیادت کا جلسے خطاب ابھی تک نہیں ہوا۔