پی ٹی آئی کو دی گئی مدت ختم، جلسے کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے،ڈی سی اسلام آباد

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو جلسہ کیلئے دیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد جلسے کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ جلسہ کا وقت 7بجے تک تھا، سیکیورٹی اقدامات کی وجہ سے اندھیرا ہونے پر جلسہ ختم کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری جانب سے 6بجے جلسہ انتظامیہ کو ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی، بدقسمتی سے جلسہ ختم نہیں ہوا، جلسے کوغیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

رانا ثنا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیا

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ لوگوں کو منتشر کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں، جلسہ انتظامیہ کیساتھ اس میں شرکت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

عرفان نواز میمن نے مزید کہا کہ مجسٹریٹ درجہ اول کی عدالت میں ٹرائل چلے گا، اس کی سزا 3سال تک ہے۔

قبل ازیں انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو این او سی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے  7 بجے تک کا دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے مقرر تھا، اور اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے منتظمین کو شام 6 بجے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور انہیں جلسہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ایکٹ پاس ہوا ہے جو این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ راستے عام لوگوں کے لیے کھلے تھے اور پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسے کے اختتام کے حوالے سے تمام ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگی، این او سی کی خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

آئین کی حکمرانی ہو گی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، علی محمد خان

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی کے مقام پر سیاسی پاور شو جاری ہے جس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت ، حماد اظہر، عالیہ حمزہ، فیصل جاوید، علی محمد خان، زرتاج اور شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر خطاب کر چکے ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے سےوزیراعلی خیبر پختونخوا ، اسد قیصر ، شبلی فراز سمیت دیگر اعلی قیادت کا جلسے خطاب ابھی تک نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More