پی ٹی آئی جلسہ شرکاءاور پولیس میں تصادم ، وفاقی وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپی ٹی آئی جلسے کے شرکاء اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تصادم پر فوری نوٹس لے لیا۔ 

محسن نقوی نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے ایس ایس پی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

جلسہ غیر قانونی قرار، پی ٹی آئی کارکنوں، پولیس کے درمیان تصادم، ایف سی طلب

محسن نقوی نے حکم جاری کیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More