وی پی این استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ( وی پی این) کو بلاک کرنے کا اشارہ دے دیا۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰان نے بتایا سوشل میڈیاایپس کیخلاف درخواستیں آ رہی ہیں، ٹک ٹاک 95، میٹا 65 اور ایکس کی 22 فیصد درخواستیں تھیں۔

ہمایوں مہند نے سوال کیا کہ بطور ممبراسمبلی وی پی این استعمال کروں تو کیا پالیسی کےلحاظ سےغلط ہوں ؟ انوشہ رحمان نے بھی سوال کیا دبئی اور چین میں انٹرنیٹ کی بندش کو کیسےمینج کیا جا رہا ہے ؟

جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ دبئی میں لوگ وی پی این رجسٹرڈکراتے ہیں، ہمارے پاس 20ہزار 500 افراد وی پی این پر رجسٹرڈ ہیں۔

حفیظ الرحمٰان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کیلئے مہم چلا رہے ہیں ،غیر قانونی وی پی این بعد میں بلاک کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More