“مجھے مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول کی جارہی ہیں اور گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ میں نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے، اور میرے بچوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں“
یہ کہنا ہے اداکارہ ثنا کا جنھوں نے حال ہی میں الزام عائد کیا کہ انہیں ان کے سابق شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن نہ تو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں اور نہ ہی ایسا کچھ کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ ثنا نواز نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ثنا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی جان اور اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے قانونی راستے پر جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت ان دھمکیوں کے آگے ہار نہیں مانیں گی اور ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا نواز نے 2022 میں اپنے شوہر سے 14 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ ثنا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم "سنگم" سے کیا تھا اور اس کے بعد کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔