سعودی پروفیشنل فائٹرعبداللہ القحطانی فیدر ویٹ چیمپئن بننے کے لیے تیار

اردو نیوز  |  Sep 11, 2024

سعودی عرب کے مکس مارشل آرٹس سٹار عبداللہ القحطانی اپنے آبائی شہر ریاض میں 20 ستمبر کو ہونے والے مقابلوں کی تیاری کرتے ہوئے PFL MENA فیدر ویٹ کے افتتاحی ٹائٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق 2023 میں پروفیشنل فائٹرز لیگ میں شامل ہونے کے بعد سے 27 سالہ القحطانی نے اپنی پہلی دو شوکیس فائٹ جیت کر خود کو فیدر ویٹ ڈویژن میں شائنگ سٹار ثابت کیا ہے۔

القحطانی نے 2024 کا آغاز بھی کامیابی کے ساتھ کیا جب انہوں نے ریاض میں ہی پروفیشنل فائٹرز لیگ (پی ایف ایل ) چیمپئنز ایونٹ میں انڈین فائٹر ایڈوکنڈالا راؤ کے خلاف شاندار ناک آؤٹ فتح حاصل کی تھی۔

سعودی کک باکسر نے ناک آؤٹ کامیابی سے پروفیشنل فائٹرز لیگ کے رنگ میں اپنی ساکھ مستحکم کرتے ہوئے PFL MENA نئی شناخت قائم کی ہے۔

PFL MENA ون مقابلوں میں اپنی فتح کے بعد عبداللہ القحطانی نے یزید حسنین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ریاض  کے بولیوارڈ سٹی میں PFL MENA 3 میں ایک ہائی اسٹیک سیمی فائنل میں سعودی فائٹر اب اردن کے عبدالرحمن الحیاصات سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عبداللہ القحطانی پروفیشنل فائٹرز لیگ میں اب تک 0- 4 سے ناقابل شکست ہیں اور ان کے کیریئر کا ریکارڈ 1- 9 ہے۔

20 ستمبر کے مقابلے کے لیے عبداللہ القحطانی کا کہنا ہے کہ اپنے آبائی شہر میں اردن کے عبدالرحمن الحیاصات  سے ہونے والے مقابلے کے لیے بہت احتیاط سے تیاری کر رہا ہوں۔

القحطانی نے پروفیشنل فائٹرز لیگ کے رنگ میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرامسعودی کک باکسر نے مزید کہا میں مقابلے سے پہلے اپنے حریف کی ہر حرکت پر نظر رکھتا ہوں اور ان کی طاقت اور کمزوریوں کا جائزہ لیتا ہوں، جس کے بعد اپنی حکمت عملی طے کرتا ہوں جو مجھے اگلے راؤنڈ میں جانے کے قابل بناتی ہے۔

عبداللہ القحطانی اس فائٹ کے لیے پوری طرح سے تیاری کر رہے ہیں اور مقابلہ جیتنے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی صلاحیت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

عبداللہ نے بتایا ہے ’ میری توجہ فائٹ جیتنے اور بیلٹ حاصل کرنے پر ہے ، حریف کے بیانات میری صلاحیتوں پر اثرانداز نہیں ہوتے، اپنی قوت اور تکنیک کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہوں۔

سعودی ایم ایم اے فائٹر اس فائٹ کے لیے پوری طرح سے تیاری کر رہے ہیںریاض کے بولیوارڈ سٹی میں ہونے والے مقابلے میں اپنے حامیوں کو جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہیں انہیں بھرپور تفریح کا موقع  فراہم کرنے کا مصمم ارادہ رکھتا ہوں، انہیں مایوس نہیں کروں گا۔

ریاض میں پروفیشنل فائٹرز لیگ MENA 3 کے مقابلے ذیل میں درج ہیں۔فیدر ویٹ

عبداللہ القحطانی (9-1) بمقابلہ عبدالرحمن الحیاصات (4-0)

ویلٹر ویٹ:

جراح السلاوی (20-6) بمقابلہ عمر الدفراوی(11-6)

ویلٹر ویٹ:

محمد القراء (6-0) بمقابلہ امیر فضلی(6-2)

لائٹ ویٹ:

سہیل طائری (7-4-1) بمقابلہ محسن محمد سیفی(5-1)

بینٹم ویٹ:

علی طالب (10-1) بمقابلہ جلال الدجا(11-8)

فیدر ویٹ:

اسلام ردا (11-1) بمقابلہ ماروون بیلگوئٹ(5-0)

بینٹم ویٹ:

الیاس بودیگزڈیم (19-8) بمقابلہ راچڈ الحزوم (14-3)

لائٹ ویٹ:

جارجز عید (9-4، 1 کوئی مقابلہ نہیں) بمقابلہ عمر(4-0، 1NC)

متبادل فیدر ویٹ شوکیس مقابلہ:

آدم مسکینی (8-3) بمقابلہ یزید حسنین(3-1)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More