'گیم آف تھرونز' کی معروف اداکارہ کی طلاق ہوگئی

سچ ٹی وی  |  Sep 12, 2024

مشہور امریکی ڈرامہ سیریز ‘گیم آف تھرونز’ سے شہرت پانے والی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے درمیان طلاق ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ جوئے جونس اور 28 سالہ صوفی ٹرنر نے 5 سال قبل شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال جوئے نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

فلوریڈا کی عدالت نے جوئے جونس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اُن کے اور صوفی ٹرنر کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایک خفیہ معاہدے کی منظوری بھی دی ہے۔

اس خفیہ معاہدے میں بیوی کے لیے مالی مدد، اثاثوں کی تقسیم اور ان کی دو بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عدالت نے اس خفیہ معاہدے کو صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے بچوں کی پرورش اور بہتر مستقبل کے لیے بنایا ہے جس کے ذریعے دونوں فنکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ جوئے جونس اور صوفی ٹرنر نے سال 2019 میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی جبکہ ستمبر 2023 میں گلوکار نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔

درخواست دائر کرنے کے ایک دن بعد جوئے جونس اور صوفی ٹرنر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جوئے جونس اور صوفی ٹرنر کے درمیان بیٹیوں کی حوالگی کو لیکر بھی تنازعہ ہوا تھا لیکن رواں سال کی شروعات میں دونوں نے اس مسئلے کو حل کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صوفی ٹرنر نے ‘گیم آف تھرونز’ اور ‘ایکس مین’ میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کی جبکہ جوئے جونس، بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس کے بھائی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More