گزشتہ روز بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگا کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اس افسوسناک حادثے کے بعد بالی ووڈ ستاروں کی بڑی تعداد ملائیکہ کے گھر پر تعزیت کرنے پہنچی۔
اس موقع پر اداکارہ نے اپنا پہلا بیان سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، اپنے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے۔ اس وقت ہمارا خاندان صدمے اور کرب میں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ، میرے والد نرم مزاج، پیار کرنے والے اور ہمارے بہترین دوست تھے۔ ان کی موت سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے ہم گہرے دکھ میں ہیں اور اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ، ملائیکہ کے والد انیل نے مبینہ طور پر بلڈنگ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی تھی، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ تا حال تفتیش جاری ہے اور اصل وجہ جلد معلوم ہو جائے گی۔