اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

سچ ٹی وی  |  Sep 12, 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔

سینیئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے ہیں، براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔

یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More