سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

سٹیٹ بینک نے نئےکرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 24 میں موضوعاتی ڈیزائن اور آئیڈیاز کے لیے کرنسی ڈیزائن آرٹ مقابلےکا انعقادہوا،یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ مقابلہ میں جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز چھپائی کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں۔

11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کااعلان کیا جائے،گورنر سندھ کاوزیراعظم کو خط

مقابلے کے ان نتائج کو ذرائع ابلاغ اور بعض عوامی حلقوں نےنئے بینک نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا،نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھااس کا اور کوئی مقصد نہیں۔

مقابلےمیں جمع کرائے گئے ڈیزائنوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور فاتح کا اعلان 5 ستمبرکو کیا گیا،آرٹ کمیٹی نے فاتح ڈیزائن کا انتخاب محض اس کے فنی معیارکے موضوع کی بنیاد پر کیا۔

پاکستان چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کردہ معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کریں گی،یہ کمپنیاں ممکنہ طورپر دسمبر 2024 تک نئے ڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

سٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری 2025 تک حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی سیریز کی چھپائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More