آئینی ترامیم معاملہ، سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے

ہم نیوز  |  Sep 15, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ سے متعلق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اخترمینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے، سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اسحاق ڈار

ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More