عراق کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے دوران شائقین کے بے ہوش ہونے کے واقعے پر کویت کی فٹبال گورننگ باڈی کا پورا بورڈ مستعفی ہو گیا۔اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق کویت فٹ بال ایسوسی ایشن نے سنیچر کو رات گئے ایک بیان میں بتایا کہ 60,000 گنجائش والے جابر الاحمد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں منگل کے میچ سے قبل یہ واقعہ پیش آیا۔عراق کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے لیے شائقین کی تعداد، ٹکٹنگ اور لاجسٹک کے مسائل کی انکوائری کے بعد بورڈ کے ارکان مستعفی ہوگئے۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے ’کویت فٹ بال ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبران نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔‘کویت فٹ بال ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے بورڈ کے ارکان کی تعداد سات ہے۔کویت فٹ بال ایسوسی ایشن کے بورڈ کے مستعفی ارکان کی تعداد سات ہے۔کویت فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے سیکرٹری جنرل صلاح القنائی اور تعلقات عامہ کے سربراہ محمد بو عباس کو ’ناقابل قبول وجوہ ‘ کے باعث بدھ کے روز معطل کر دیا تھا، ان دونوں عہدیداروں کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا گیا ہے۔متعدد شائقین کو ٹکٹ کے باوجود داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ فوٹو گیٹی امیجزفٹبال کے شائقین سٹیڈیم میں 40 ڈگری سیلسیس (104 ڈگری فارن ہائٹ) سے زیادہ درجہ حرارت میں رہنے، عملے سے پانی کی التجا کے باوجود عدم دستیابی کے باعث بیہوش ہو گئے تھے۔سٹیڈیم کے باہر شائقین کی افراتفری کے دوران کچھ شائقین بغیر ٹکٹ کے داخل ہو گئے جب کہ متعدد شائقین کو ٹکٹ ہونے کے باوجود سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔