آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے،بانی پی ٹی آئی

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے،ملک کا مستقبل دا ؤپر لگا ہے اور ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لاہور کا جلسہ ”ڈو اینڈ ڈائی” ہے، یہ اب بے شک جو مرضی کرلیں، ہم نے پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے، باہر نکلیں۔

لاہور: پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط کیے تھے اس میں آئینی عدالتوں کا قیام بھی موجود تھا، اب آپ کا کیا موقف ہے؟اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، تب میں اور آج میں فرق ہے.

اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسی کو بچانا ہے، یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے، یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ آئین کے خلاف ہے۔

مرضی کے جج اور مرضی کا قانون قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔افغان قونصلر کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ چھوڑو اس کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں تمہیں اسکی پڑی ہے، ملک کا مستقبل دا ؤپر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More