وزارت ریلوے نے 1976 اسامیاں ختم کر دیں

ہم نیوز  |  Sep 20, 2024

راولپنڈی: وزارت ریلوے نے 7 ڈویڑن سے گریڈ ایک سے 16 تک کی ایک ہزار 967 آسامیاں ختم کر دیں۔ ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کرنے کا پلان بھی تیار کر لیا گیا۔

وزارت ریلوے کے چیئرمین کی منظوری کے بعد ریلوے کے 7 ڈویڑن سے گریڈ ایک سے 16 تک ریلوے کی کمرشل برانچ کی 7 کیٹگری سے ایک ہزار 967 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔ کوئٹہ ڈویڑن میں 2018 میں کمرشل برانچ میں 117 آسامیاں تھیں۔ جس میں سے اب 67 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔ موجود تعداد 50 ہے۔

کراچی ڈویڑن میں 2018 میں کمرشل برانچ میں 1001 آسامیاں تھیں۔ جس میں سے اب 546 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔ موجود تعداد 455 ہے۔

سکھر ڈویڑن میں 2018 میں کمرشل برانچ میں 520 آسامیاں تھیں۔ جس میں سے اب 254 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔ اور موجود تعداد 266 ہے۔ ملتان ڈویڑن میں 2018 میں کمرشل برانچ میں 609 آسامیاں تھیں۔ اب269 آسامیاں ختم کر دی گئیں اور موجود تعداد 340 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت نومبر سے سولر پینل فراہمی کا آغاز

لاہور ڈویڑن میں 2018 میں کمرشل برانچ میں 938 آسامیاں تھیں۔ جس میں سے اب 551 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔ اور موجودہ تعداد 387 ہے۔ راولپنڈی ڈویڑن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 460 آسامیاں تھیں۔ اب 149 آسامیاں ختم کر دی گئیں اور موجودہ تعداد 311 ہے۔

اسی طرح پشاور ڈویڑن میں 2018 میں کمرشل برانچ میں 318 آسامیاں تھیں۔ جس میں سے اب 131 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔ موجودہ آسامیوں کی تعداد 187 ہے۔ 2018 میں 7 ڈویژنوں میں 3 ہزار 963 ملازمین کام کر رہے تھے جن میں سے ایک ہزار 967 کو فارغ کر دیا گیا۔ اب ملازمین کی تعداد ایک ہزار 996 رہ گئی ہے۔

ریلوے نے مختلف شعبوں کی 127 کیٹگریوں سے مزید 13 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More