پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

ہم نیوز  |  Sep 20, 2024

اسلام آباد: پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے۔ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More