آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کامسلسل تعاون قابل تحسین ہے،وزیراعظم

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کامسلسل تعاون قابل تحسین ہے۔

چین کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چینی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندرسے گہری ہے،چین کایوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کامسلسل تعاون قابل تحسین ہے،چین نے علاقائی اورعالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا،پاکستان ہانگ کانگ،تائیوان اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

سی پیک فیز2کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹوبی روابط بڑھیں گے،سی پیک فیز2سے آئی ٹی ،معدنیات اور دیگرشعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا،چین کے وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More