پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

ہم نیوز  |  Sep 20, 2024

امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اور معاشی اشارے کافی مثبت آ رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق 100 انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہونے کے باعث 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر مزید سستا

بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بیرونی خریداری اور بہتر معاشی اشاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرزخریدے ہیں جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More