ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے ، گورنر ہائوس کے 2 پنجرے خالی ہیں ، فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز  |  Sep 21, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو کہتا ہوں ، ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر ہاؤس کے دو پنجرے خالی ہیں۔

کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئین میں ایک آپشن ہے، یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

گورنر پرچی پر آیا ہوا بندہ ، دبائو ڈالنے پر رونے لگتا ہے ، علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2008 سے 2013 تک دہشتگردی سے جنگ لڑی اور صوبے کو پُرامن بنایا، آج خیبر پختونخوا کا جنوبی علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، 600 ارب روپے خیبر پختونخوا میں آئے ہیں،کہاں خرچ ہوئے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج صوبے سے نکل جائے تو صوبائی حکومت ایک دن بھی امن برقرار نہیں رکھ سکتی۔

علی امین پختونخوا نہیں ، افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی

گورنر نے کہا کہ جو پاکستان کے ترانے کی عزت نہیں کرتا میں اس کی عزت نہیں کرتا، وزیراعلیٰ افغان قونصل جنرل کا ایسے دفاع کر رہے ہیں جیسے وہاں کے وزیر اعلیٰ ہوں، پشتونوں کی یہ روایت نہیں کہ ایسی تقاریر ہوں۔ اپنےصوبے کو افغانستان کا حصہ نہیں ہونے دینگے۔

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More