ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر

سچ ٹی وی  |  Sep 21, 2024

ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 6 ماہ میں ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر جرائم پیشہ افراد مقبول گیمز کو لالچ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بچوں کے مشہور ویڈیو گیمز کے باعث ممکنہ خطرات کا تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق جولائی 2023 سے جون 2024 تک ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ہماری پوری تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ بچوں پر حملے سائبر کرمنلز کی سرگرمیوں کا ایک عام ویکٹر بن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی اور قابل اعتماد سائبر سیکیورٹی سلوشنز کا استعمال آن لائن ماحول میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنقیدی سوچ، ذمہ دار آن لائن رویے، اور خطرات کی مضبوط سمجھ کو فروغ دے کر ہم ڈیجیٹل لوگوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ مثبت آن لائن تجربہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کے ساتھ ان ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں جن کا انہیں آن لائن سامنا ہو سکتا ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات کو نافذ کریں۔

سیکیورٹی ماہرین نے سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کے کلیدی تصورات کے ساتھ کیسپرسکی سائبر سکیورٹی الفابیٹ تیار کیا ہے۔ اس کتاب سے آپ کے بچے نئی ٹیکنالوجیز سے واقف ہوں گے، آن لائن خطرات سے بچنے کا طریقہ جانیں گے اور دھوکے بازوں کی چالوں کو پہچانیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More