ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30 افراد جاں

سچ ٹی وی  |  Sep 22, 2024

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں ہوگئے اور 17 زخمی ہوگئے، دھماکے کے وقت کان میں درجنوں افراد موجود تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے خراسان میں دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر جنوب مشرق میں طبس شہر کے قریب کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیر انتظام کان کے 2 بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے پیش آیا، دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کارکن موجود تھے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں، اور 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے ایران کے ہلال احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد کی حالت تشیوشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ہنگامی اور ریسکیو عملے کو بھیجا دیا گیا ۔ حکام نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More