نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سفر پر جاتے ہوئے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کیلئے ہفتہ کو صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلئے روانہ ہوئے۔

غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار

اس سفر میں بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ “انڈیا ون” 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا۔

بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ صبح 04:50 بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ نریندر مودی 36000 فٹ کی بلندی سے حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

اگرمیرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہو تو میں تیار ہوں، گورنر خیبر پختونخوا

بین الاقوامی روایتی آداب کے منافی نریندر مودی نے حسب سابق پاکستانی حکومت یا عوام کیلئے خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

ترجمان بھارتی وزیراعظم ہائوس کا کہنا ہے وزیراعظم مودی کی امریکہ روانگی سے قبل پاکستانی حکام سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضاطہ طور پر اجازت لی گئی۔

آئینی ترامیم،فضل الرحمان راضی نہ ہوئے تو کوشش ہوگی ہمارے نمبرز پورے ہوں،بلاول بھٹو

یاد ررہے کہ نریندر مودی اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More