3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آ باد میں مقیم 3سا بق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نو ٹس جاری کئے ہیں۔

تینوں سنیٹرز مارچ 2024 میں 6سال مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔ جن میں فدا محمد خان کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ دلاور خان اور مرزا محمد آفریدی آزاد رکن تھے۔

نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر

سینٹ کی رکنیت کھونے کے بعد تینوں سنیٹرز پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کی الاٹمنٹ کی اہلیت کھوچکے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے سر کاری اقا مت گا ہیں خالی نہیں کیں۔

سابق سنیٹر مرزا محمد آفریدی فیملی سوٹ نمبرH.OO1، فدا محمد فیملی سوٹ نمبر J.011 جبکہ دلاور خان فیملی سوٹ نمبر H.110میں مقیم ہیں۔

محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ اور غبن کا سکینڈل سامنے آگیا

ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز ارشد آفریدی نے تینوں سابق سنیٹرز کو اقامت گاہیں خالی کرنے کے باضابطہ الگ ا لگ نو ٹس جاری کر دیےہیں۔

نوٹس  میں کہا گیا ہے کہ 12دن کے اندر یہ فیملی سوٹس خالی کئے جائیں، اپنے واجبات بھی کلیئر کریں اور فیملی سوٹ ہینڈ اوور کریں بصورت دیگر کیس سی ڈی اے مجسٹریٹ کو بھیج دیا جا ئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More