چترال: دنیا کے تیز ترین پرندے پیری گرین باز کے شکار میں ملوث چار ملزمان گرفتار

اردو نیوز  |  Sep 22, 2024

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال ڈویژن کے اہکاروں نے معدومیت کے خطرے کا شکار پیری گرین فالکن (باز) کے غیرقانوی شکار میں مبینہ طور پر ملوث چار شکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر قانونی شکار (باز پکڑنے) میں ملوث چار افراد کے خلاف وائلڈ لائف اینڈ بائیوڈائیورسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے ڈی ایف او فارق نبی نے اردو نیوز کو بتایا کہ پیری گرین فالکن معدومیت کے شکار پرندوں میں شامل ہے اور یہ آئی یو سی این کے ’پروٹیکٹڈ لسٹ‘ میں بھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو باز پکڑنے سے پہلے ہی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پکڑ لیا اور ان سے باز پکڑنے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ملزمان نے باز پکڑا نہیں تھا بلکہ پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے تو قانونی کارروائی کے بعد ان پر جرمانہ ہوگا۔ 

فاروق نبی نے بتایا پیری گرین فالکن باز کی اقسام میں نہ صرف سب سے مہنگا ہے بلکہ یہ دنیا کا تیز ترین جانور بھی ہے۔ ’شکار کے دوران پیری گرین فالکن 320 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے اڑسکتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ باز کے غیر قانوی شکار (پکڑنے) میں ملوث افراد کا تعلق چترال سے نہیں۔ ’یہ پیری گرین فالکن کو پکڑنے کے لیے ملک کے دوسرے علاقوں سے چترال آتے ہیں۔ کیونکہ اس سیزن میں پیری گرین فالکن افغانستان اور تاجکستان سے بھی چترال آتا ہے۔‘

فارق نبی نے بتایا کہ پیری گرین باز سے تلور کا شکار کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایکس)ڈی ایف او چترال کے مطابق پیری گرین فالکن کی قیمت ایک کروڑ سے زائد ہے اور یہ باز کی اقسام میں سب سے قیمتی پرندہ ہے۔

ان کے مطابق گولڈن ایگل بھی اس سے سستا ہے۔ گولڈن ایگل سے ہرن کا شکار کیا جاتا ہے اور اس یہ جسامت بھی پیری گرین فالکن سے بڑا ہوتا ہے۔

فارق نبی نے بتایا کہ پیری گرین باز سے تلور کا شکار کیا جاتا ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی بڑی مانگ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More