سابق سی آئی اے افسر کو 30 برس قید کی سزا: ’ریمنڈ خواتین کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جھانسہ دے کر بلاتے‘

بی بی سی اردو  |  Sep 22, 2024

Getty Images

انتباہ: اس خبر میں موجود معلومات کچھ صارفین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر کو ملک اور ملک سے باہر درجنوں خواتین کو نشہ آور اشیا کے زیرِ اثر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے پر 30 برس قید کی سزا سُنا دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں امریکی اٹارنی کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 14 برسوں میں برائن جیفری ریمنڈ نامی 48 سالہ سی آئی اے کے سابق افسر نے خواتین کو جھانسہ دے کر اپنے سرکاری اپارٹمنٹ میں بُلایا اور انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کو سابق سی آئی اے افسر کے پاس سے سینکڑوں تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔ ان کے پاس سے کم از کم 24 ایسی برہنہ اور نیم برہنہ خواتین کی تصاویر ملی ہیں جو یا تو بیہوش تھیں یا (سیکس کے لیے) رضامندی دینے کی حالت میں نہیں تھیں۔

ریمنڈ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب مئی 2020 میں میکسیکو شہر میں ان کے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں ایک برہنہ خاتون مدد کے لیے چلاتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

جب یہ واقعہ رونما ہوا اس وقت ریمنڈ میکسیکو میں امریکی سفارتخانے میں کام کر رہے تھے۔

امریکی اٹارنی میتھیو ایم گریوز کا کہنا ہے کہ سنائی گئی سزا کے سبب ’وہ (ریمنڈ) عمر بھر کے لیے جنسی مجرم‘ قراد دے دیے گئے ہیں۔

میتھیو مزید کہتے ہیں کہ سابق انٹیلی جنس افسر ایک ’شکاری‘ تھے جنھوں نے ’لاعلم خواتین کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جھانسہ دے کر بُلایا‘، جہاں اُن خواتین کو نشہ آور اشیا دی گئیں، ان پر جنسی تشدد کیا گیا گیا اور ان کی تصاویر بنائی گئیں۔

ریمنڈ کی ڈیوائسز سے 500 سے زیادہ تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز سنہ 2006 سے 2020 تک کے عرصے میں بنائی گئی تھیں اور ان میں ملزم کو متاثرہ خواتین کے جسموں کو گھنٹوں تک چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے سی بی ایس کے مطابق کچھ تصاویر اور ویڈیوز میں ریمنڈ کو متاثرہ خواتین کے جسموں پر چڑھتے ہوئے اور انھیں دبوچتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سی بی ایس کے مطابق کچھ تصاویر اور ویڈیوز میں ریمنڈ (بیہوش) خواتین کی پلکیں زبردستی کھولتے ہوئے اور ان کے منھ میں اپنی انگلیاں ڈالتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

سی آئی اے کا گھناؤنا خفیہ مشن جو ایک تصویر سے بے نقاب ہوا’میں ایک ریپسٹ ہوں‘: اپنی اہلیہ کو کئی سال تک ’بے ہوش کر کے اجنبیوں سے ریپ کروانے‘ کے الزام میں گرفتار شوہر کا بیان’میں ایک ریپسٹ ہوں‘: اپنی اہلیہ کو کئی سال تک ’بے ہوش کر کے اجنبیوں سے ریپ کروانے‘ کے الزام میں گرفتار شوہر کا بیانہیرڈز کے سابق ارب پتی مالک پر ریپ کے الزامات:’الفائد بستر میں میرے اوپر سوار ہو گیا، میں ہل بھی نہیں پا رہی تھی‘

اپنے خلاف تحقیقات شروع ہونے کے بعد انھوں نے اپنے پاس موجود ویڈیوز اور تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

امریکی محکمہ انصاف کی ایک سینیئر افسر نکول ارجنٹیری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس فیصلے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس سے ’فرق نہیں پڑتا کہ کہاں خلاف ورزیاں سرزد ہوئی ہیں اور کس نے کی ہیں۔‘

ریمنڈ نے 28 خواتین کو نشہ آور اشیا دینے اور ان کی رضامندی کے بغیر نازیبا مواد ریکارڈ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

سابق سی آئی اے اہلکار نے خواتین کے ساتھ ان کی رضامندی کے بغیر سیکس کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ریمنڈ ان خواتین سے ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے ملے تھے اور انھوں نے ان خواتین کی شراب اور دیگر اشیا میں نشہ آور اشیا ملا کر دی تھیں۔

ان کے پاس موجود ویڈیوز اور تصاویر میں نظر آنے والی زیادہ تر خواتین کو یہ بھی یاد نہیں کہ اس وقت ان کے ساتھ ہوا کیا تھا۔

Getty Imagesسی آئی اے کے ہیڈکوارٹر کا فضائی منظر

سرکاری ملازمت کے دوران سابق سی آئی اے افسر امریکہ، پیرو اور میکسیکو سمیت متعدد ممالک میں تعینات رہے ہیں۔

سنہ 2021 میں ایف بی آئی اور ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ریمنڈ اور دیگر متاثرہ افراد سے متعلق معلومات انھیں فراہم کریں۔

اس وقت میکسیکو میں امریکی سفارتخانے نے کہا تھا کہ ویڈیوز اور تصاویر میں نظر آنے والی کچھ خواتین کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

ریمنڈ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ سنڈبرگ نے ’تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے معلومات فراہم کرنے پر بہادر‘ خواتین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

سی بی ایس کے مطابق کچھ خواتین کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب ایف بی آئی نے انھیں جنسی تشدد کی تصاویر دکھائیں۔

متعدد متاثرہ خواتین نے ریمنڈ کے خلاف فیصلہ کُن بیانات دیے ہیں۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ انھیں (ریمنڈ کو) عمر بھر اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کے نتائج بھگتنا پڑیں۔‘

ریمنڈ کو نہ صرف برس قید کی سنائی گئی ہے بلکہ جج نے ان پر دو لاکھ 60 ہزاد ڈالر کا جُرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

’میں ایک ریپسٹ ہوں‘: اپنی اہلیہ کو کئی سال تک ’بے ہوش کر کے اجنبیوں سے ریپ کروانے‘ کے الزام میں گرفتار شوہر کا بیانہیروں سے مالامال ملک جہاں ہزاروں خواتین ’سیکس ورکر‘ بننے پر مجبور ہیںپاکستان میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کو درپیش ہراسانی اور مشکلات: ’سب سے زیادہ خطرہ آپریشن تھیٹر میں ہوتا ہے‘’آپ کی تصاویر لیک ہو گئی ہیں‘: ٹیلی گرام پر ڈیپ فیک کی خفیہ دنیا جس نے خواتین اور بچوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا’سیکس کے لیے خود کو دستیاب رکھیں‘: انڈیا کی وہ فلم انڈسٹری جہاں اداکاروں کو کام کے لیے ’سمجھوتہ‘ کرنا پڑتا ہےسکالرشپ کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کا ریپ: ’مصنوعی ذہانت کے ذریعے خاتون کی آواز میں کال کی گئی‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More