کیا رونالڈو نے قرآن مجید کی تلاوت کی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

سچ ٹی وی  |  Sep 23, 2024

ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد میں قرآن پڑھنے والا شخص پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

وائرل ویڈیو کو فیس بک صارفین سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر مداح شیئر کررہے ہیں، جس کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

فیس بک کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔

دراصل رونالڈو کی طرح دکھنے والا یہ شخص بیور عبداللہ ہیں، جنہوں نے قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

بیور عبداللہ، دراصل عراقی نژاد برطانوی ہیں، انکے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انہیں رونالڈو مشابہت کی وجہ سے عالمی شہرت ملی اور وہ اپنی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں کام کرنے لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More