ہوائی جہاز کی سیٹ پیچھے کرنے پر جھگڑا ہانگ کانگ کے جوڑے کو کتنا مہنگا پڑا؟

بی بی سی اردو  |  Sep 23, 2024

Getty Images

ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک نے نشست پیچھے کرنے پر چینی مسافر سے جھگڑنے والے جوڑے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انھیں نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اس چینی خاتون نے سوشل میڈیا پر شکایت کی تھی کہ کیتھے پیسیفک ائیر لائن کی ایک پرواز کے دوران اس کے عقب میں بیٹھے جوڑے نے اسے اس وقت ہراساں کیا جب انھوں نے اپنی نشست کی پشت پیچھے کی۔

یہ واقعہ 17 ستمبر کو ہانگ کانگ سے لندن کی پرواز کے دوران پیش آیا تھا اور فضائی کمپنی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ادارے کے لیے ساتھی مسافروں کی بےعزتی کرنے کا رویہ قابلِ قبول نہیں اور جھگڑا کرنے والے جوڑے کو ایسے افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جنھیں کمپنی کے طیاروں پر سفر کی اجازت نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چینی خاتون کی اس پوسٹ پر دو لاکھ کے قریب افراد نے ردعمل دیا تھا اور اس بارے میں ملے جلے تبصرے سامنے آئے تھے۔

اپنی پوسٹ میں، چینی خاتون نے یاد کیا کہ کس طرح درمیانی عمر کے جوڑے نے ان پر دورانِ پرواز نشست پر نصب ٹی وی سکرین دیکھنے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا اور انھیں اپنی نشست کی پشت سیدھی کرنے کو کہا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب انھوں نے انکار کیا تو اس جوڑے میں شامل خاتون نے اپنی ٹانگیں پھیلائیں اور انھیں چینی خاتون کی نشست کے بازو پر رکھ دیا، انھیں کینٹونیز زبان میں برا بھلا کہا اور ان کے بازو پر تھپڑ مارے۔

ان کے مطابق ’جب اسے معلوم ہوا کہ میں کینٹونیز نہیں بول سکتی، تو اس نے مجھے توہین آمیز لہجے میں ’مین لینڈ گرل‘ کہنا شروع کر دیا۔‘

جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر ونگ پر چلنے والا شخص، جسے ساتھی مسافروں نے خوب سراہاجب ’نشے میں دھت‘ مسافر کے ائیر ہوسٹس کو ’کاٹنے‘ پر جہاز کا رخ موڑنا پڑاشوہر کی’بے وفائی‘ پر ہنگامہ، طیارے کی ہنگامی لینڈنگایک گھنٹہ جہاز کے ٹوائلٹ میں قید رہنے والا مسافر: ’سر آپ کموڈ کا ڈھکن بند کر کے اُس پر سکون سے بیٹھ جائیں‘

چینی خاتون کے مطابق اس خاتون کے شوہر نے جو بالکل ان کے عقب میں بیٹھا تھا ان کی نشست کی پشت کو جھنجھوڑنا شروع کر دیا۔ ان کی ویڈیو میں نشست ہلتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔

ایک اور منظر میں اس شخص کی بیوی کو چینی عورت کو نازیبا اشارہ کرتے بھی دیکھا گیا۔

اس کے بعد خاتون نے عملے سے مدد مانگی، جس نے اسے اپنی نشست سیدھی کرنے کا مشورہ دیا۔ چینی خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں حیران رہ گئی کیونکہ کھانے کا وقت نہیں تھا، پھر بھی عملے کا رکن چاہتا تھا کہ میں سمجھوتہ کر لوں مگر میں نے اس کی تجویز مسترد کر دی۔‘

Getty Images

کئی مسافر جنھوں نے اس واقعے کو دیکھا،ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے رویے پر تنقید کی۔

ایک مسافر کا کہنا تھا ’دادگیری کرنے والو، اپنے آپ کو ہانگ کانگ کا شہری مت کہو۔‘

ایک اور مسافر نے کہا کہ’تمہاری عمر کتنی ہے؟ تم ایک نوجوان لڑکی کو کیوں دھمکا رہے ہو؟‘

سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی پوسٹ پر اسی طرح کے ردعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا ’اگر وہ مزید جگہ چاہتے تھے، تو انھیں فرسٹ کلاس کی نشستوں کے لیے ادائیگی کرنی چاہیے تھی۔‘

متعدد صارفین نے ہانگ کانگ کی ساکھ کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ ایک شخص نے کہا کہ ’ہانگ کانگ میں زیادہ تر لوگ مہربان ہیں، یہ جوڑا استثنیات میں سے ہے۔‘

اس واقعے نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ آیا ہوائی جہاز کی نشست کی پشت پیچھے کرنا ایک قابل قبول عمل ہے یا نہیں۔

کئی صارفین نے کہا کہ یہ قابل قبول ہونا چاہیے، اس لیے کہ یہ طیارے کی نشستوں میں موجود ایک ’فنکشن‘ ہے تاہم کچھ کا کہنا تھا کہ جب مسافر اپنی نشست کی پشت بہت پیچھے کر لیتے ہیں تو یہ عقب والوں کے لیے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔

اوپر چھت نہیں اور نیچے سمندر۔۔۔ جب 24 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز کی چھت ٹوٹ گئی اور ایئر ہوسٹس ہوا میں اڑ گئیشدید ٹربیولینس میں ہوائی جہاز کو اڑانا کتنا مشکل ہوتا ہے؟ایک گھنٹہ جہاز کے ٹوائلٹ میں قید رہنے والا مسافر: ’سر آپ کموڈ کا ڈھکن بند کر کے اُس پر سکون سے بیٹھ جائیں‘ہوٹل اور ہوائی ٹکٹ بک کرانے کے دوران آن لائن فراڈ سے بچنے کے 10 طریقے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More