گھروں کی تعمیر اور خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں کمی

ہم نیوز  |  Sep 23, 2024

اگست کے دوران سالانہ بنیادو ں پرگھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں 3.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اگست کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024 کے اختتام پر گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کاحجم 202 ارب ر وپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں 3.4 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اگست کے اختتام پر گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 209 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

جسٹس منصور نے ترمیمی آرڈیننس اور ججز کمیٹی کی تشکیل نو پر سوالات اٹھا دیے

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی کمی ہوئی ۔ جولائی کے اختتام پر گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 203 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جو اگست میں کم ہو کر 202 ارب روپے ہو گیا۔

واضح رہے کہ اگست 2024 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 8243 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سا ل کے مقابلہ میں 306 فیصد زیادہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات

گزشتہ سا ل اگست کے اختتا م پر نجی شعبے کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7260 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More