وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ 5 روز پر مشتمل ہو گا۔ جبکہ ان کے ساتھ وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے ساتھ سائیڈ لائنز اجلاسوں اور مختلف مذاکروں سے بھی خطاب کریں گے۔ شہباز شریف اور برطانوی ہم منصب کیئراسٹارمر کی ملاقات 25 ستمبر کو ہو گی۔

شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمون یانگ، یورپین کمیشن کی صدر ارسلاوون ڈرلیئن، گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس، عالمی بینک کے صدر اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آ سکتا، خواجہ آصف

وزیر اعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات ہو گی۔ جبکہ شہباز شریف بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More