کرشمہ کپور کی پیدائش پر راج کپور نے پوتی سے ملنے کے لیئے کیا شرط رکھی تھی؟ والدہ کا انکشاف

ہماری ویب  |  Sep 24, 2024

راج کپور نے پوتی سے ملنے کے لیئے کیا شرط رکھی تھی؟ کرشمہ کپور کی والدہ کا انکشاف

بالی ووڈ سپر اسٹار اور لیجنڈری اداکار راج کپور کی زندگی ہندی سنیما کے لیئے کسی فلم سے کم نہیں، ان کا گانا 'جینا یہاں، مرنا یہاں' آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

اب حال ہی میں ان کی زندگی سے جڑا ایک اور دلچسپ قصہ سامنے آیا ہے، جو کہ ان کی بہو ببیتا کپور نے بتایا ہے۔

کرشمہ کپور کی والدہ نے اپنی نند اور راج کپور کی صاحبزادی ریتو کپور کی کتاب "راج کپور:دی ون مین شو" میں انکشاف کیا کہ راج کپور نے اپنی پوتی کرشمہ کپور کی پیدائش پر ان سے ملنے کے لیے اسپتال آنے کے لیے ایک انوکھی شرط رکھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ، جب کرشمہ پیدا ہوئی تو پورا کپور خاندان ہسپتال میں موجود تھا سوائے راج کپور کے، کیونکہ انہوں نے شرط رکھی تھی کہ اگر ان کی پوتی کی آنکھیں نیلے رنگ کی ہوں گی تبھی وہ ان سے ملنے ہسپتال جائیں گے۔

ببیتا کا کہنا تھا کہ، جب ہم نے کرشمہ کو دیکھا تو شکر ادا کیا کیونکہ اس کی آنکھیں اپنے دادا راج کپور کے جیسی نیلے رنگ کی تھیں۔

راج کپور کی بیٹی ریتو نندا نے اپنی کتاب میں یہ بھی بتایا ہے کہ، کرشمہ کپور جب 17 سال کی عُمر میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تو راج کپور نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ وہ مستقبل کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More