سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین 2 لاکھ ، 73 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہو گئٰی ہے۔

سونا ایک ہزار روپے سستا ، قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس کی قیمت  2628 ڈالر پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More