سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

سچ ٹی وی  |  Sep 24, 2024

وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی اور پرنٹ میڈیا میں مضامین شائع کرنے، سوشل میڈیا پر رائے دینے سے بھی روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کوسرکاری حیثیت میں عوامی فورمز پر بولنے پر پابندی عائد کی گئی اور پرنٹ میڈیا میں مضامین شائع کرنے، سوشل میڈیا پر رائے دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ سرکاری احاطے،عمارتوں اور پولیس کی وردی کیساتھ ویڈیوز اور تصاوی ربنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وفاقی پولیس کےافسران واہلکاروں پر ذاتی تشہیر گاڑیوں یا دیگر نجی جگہوں پر جانا ممنوع ہے جبکہ کسی قسم کی خفیہ یاسرکاری دستاویزات، تصاویر یا مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیاپردستاویزات،پولیس افسران ذاتی،سیاسی یامذہبی خیالات شیئرنہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کی سرگرمیوں سےمتعلق سرکاری چینلزصرف پبلک ریلیشن برانچ سےچلائیں گے جبکہ افسران،اہلکاروں کوڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز،سی پی اوسےباقاعدہ اجازت حاصل کرناہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More