ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر پابندی عائد

سچ ٹی وی  |  Sep 24, 2024

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے روس کے سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹس آر ٹی اور اسپیوٹنک سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹس خفیہ طور پر لوگوں کو منفی طور پر متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو ادارے کے قوانین کے خلاف ہے۔

مذکورہ بالا دونوں روسی نیوز اداروں سے منسلک اکاؤنٹس پر پابندی کے بعد صارفین اب ٹک ٹاک پر ان نیوز آرگنائزیشنز کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔

اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اعلان میں ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ آر ٹی اور اسپیوٹنک سے منسلک اکاؤنٹس کو ٹک ٹاک پر خفیہ اثر و رسوخ کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بند کررہا ہے جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ادارے نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر ہماری ریاست چین سے وابستہ میڈیا پالیسی کے تحت ان کا مواد بھی فار یو فیڈ کے لیے نااہل تھا جس کی وجہ سے پابندی کا اطلاق ہوا تاکہ عالمی واقعات اور معاملات کے موضوعات پر غیر ملکی سامعین کو متاثر کرنے کی کوششوں کو محدود کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More