جولائی تا اگست 2024: موبائل فونز کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر7.058ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے۔

خیبر پختونخوا:میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر8.314ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اگست میں 4.38ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمدکئے گئے۔

جولائی میں موبائل فونز کادرآمدی بل 2.67ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 4.97ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں 65.63ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونزدرآمد کئے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More