ملک میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی پیشرفت

سچ ٹی وی  |  Sep 25, 2024

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے کے بعد 2653 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More