سندھ: ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ہم نیوز  |  Sep 25, 2024

ملک میں تیل کے نئے ذخائردریافت کر لیےگئے، یہ نئی پیشرفت سندھ کے ضلع خیر پور میں سامنے آئی ہے جس سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق خیر پور ساون ساوتھ بلاک میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی، ساون بلاک میں گیس ذخائر تلاش کیلئے اکھیرو 1 کنویں کی کھدائی 12442 فٹ گہری ہوئی۔

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

او جی ڈی سی ایل نے خط میں لکھا کہ اکھیرو 1 کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی، کنوئیں میں گیس کا پریشر 4 ہزار پاؤنڈ پر اسکوائر انچ ہے، کمپنی نے خط میں لکھا کہ ہائیڈرو کاربن گیس ذخائر کی دریافت ملکی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہیں، گلوکار روہن پریت سنگھ نے حقیقت بتا دی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔ اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

او جی ڈی سی ایل مطابق ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 17.9 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جا ئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More