دادو کی زندگی۔۔ صباء فیصل نے ننھے پوتے کے ساتھ یادگار تصویریں شئیر کردیں

ہماری ویب  |  Sep 25, 2024

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے نومولود پوتے کے ساتھ محبت بھری تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہوں نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پوتے کے لیے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: "صدقے، واری، قربان، دادو کی زندگی۔"

یاد رہے کہ صبا فیصل دو دن قبل اپنے تیسرے پوتے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان اور بہو نیشا کے ہاں بیٹے کی ولادت کا اعلان فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: "آج، ماشاء اللہ، میں اور فیصل ایک بار پھر دادا دادی بن گئے۔"

اداکارہ نے ننھے مہمان کا نام بھی بتایا اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی: "ارسلان، نیشا، اور ہمارے پیارے محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More