غزہ جنگ سے متعلق سعودی عرب کا بڑا بیان

سچ ٹی وی  |  Sep 26, 2024

اقوام متحدہ خاص کر سلامتی کونسل اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے بحرانوں کو ختم کیا جاسکے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے جی 20 وزارئے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگیں اور سیاسی تنازعات کے اثرات بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں اور کثیر الجہتی اقدامات کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتے ہیں۔

جی 20 ممالک پر زوردیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’وہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں‘۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ ’عالمی برادری اجتماعی طورپر ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مسائل کے حل اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے عالمی امن کے قیام کے لیے اصلاحی طریقہ کار پرعمل کرے‘۔

واضح رہے نیویارک میں خلیج تعاون کونسل اور امریکہ کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شرکت کی جس میں امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے مابین تعاون کے علاوہ علاقائی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More