توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

ہم نیوز  |  Sep 27, 2024

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ دونوں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہو گئے۔ ایف آئی اے وکلاء کل ہفتہ کو درخواست ضمانتوں پر اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے ریفرنس میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ جبکہ دونوں ملزمان کے وکلاء نے درخواست ضمانتوں دلائل مکمل کر لیے ہیں۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان اپنے وکلا بیرسٹر سلیمان صفدر کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ ایف آئی اے کیجانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈووکیٹ قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ساتھ ہیں، گورنر پنجاب

عدالت نے درخواست ضمانتوں پر مزید کارروائی عدالتی وقت ختم ہونے پر 28 ستمبر ہفتہ کے روز تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے وکلاء کل ہفتہ کو درخواست ضمانتوں پر اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں الزام ہے کہ سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے زیورات کے خلاف قانون کم قیمت پر حاصل کیے تھے۔ اور یہ زیورات مارکیٹ میں فروخت کر دیئے۔

جیولری سیٹ کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی۔ جس میں قیمتی ہار اور دیگر زیورات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے رواں سال 13 جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More