روس: پیٹرول پمپ پر دھماکا، دو بچوں سمیت 12 افراد ہلاک،23زخمی

ہم نیوز  |  Sep 28, 2024

روس کے علاقے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ روز علاقائی دارالحکومت مکھچکلا کے باہر ہونے والے اس دھماکے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی وار، متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق وزیر صحت کے معاون الیکسی کوزنیٹسوف نے بتایا کہ 4 افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریجنل پاور آپریٹر ڈاگیرگو نے بتایا کہ قریبی اضلاع میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

حسن نصراللہ شہید، حزب اللہ نے تصدیق کردی

روس میں سنگین جرائم سے نمٹنے والی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے نے ایک فوجداری مقدمہ کھول دیا ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔مقامی حکام کی اپیل پر علاقے میں یوم سوگ منایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More