حسن نصر اللہ کی شہادت پر روس کا ردعمل

سچ ٹی وی  |  Sep 28, 2024

روس نے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج کی تنبیہ کردی۔

روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے جس سے تشدد کی نئی لہر جنم لے گی۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری خطے کو مکمل جنگ طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More