پولیس کی پوری تیاری ہے ،اسلام آباد میں کوئی آیا تو پھر شکوہ نہ کرے ، محسن نقوی

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس کی پوری تیاری ہے ،اسلام آباد میں کوئی آیا تو پھر شکوہ نہ کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کل احتجاج کی کال دی گئی ہے ،اسلام آباد میں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب ہو رہی ہیں ،پہلے ہی دفعہ 144نافذ ہے ،کل تک کا وقت ہے ان لوگوں کو دوبارہ سوچنا چاہیے۔

ڈبہ پیٹرول پمپس رجسٹرڈ ڈیلرز کا معاشی قتل ہے،پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن

اسلام آباد پر نہ دھاوا بولنے کی اجازت ہے نہ انہیں زیب دیتا ہے ،اگر کوئی اسلام آباد میں دھاوا بولے گا تو کوئی نرمی نہیں ہو گی ، کل کوئی اسلام آباد آئے گا تو اس کیلئے پولیس کی پوری تیار ی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم پہنچ چکے ہیں،چین اور سعودی عرب سے وفود پاکستان آ رہےہیں،ہم نے ہر صورت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

سیاست کریں مگر 17اکتوبر تک کوئی اجازت نہیں ،مولانا فضل الرحمان نے بھی احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی ہے ،ایس سی او کا اجلاس تمام پاکستانیوں کیلئے اہم ہے ،پاکستان کے مفاد کو پہلے اور ذاتی مفاد کو بعد میں دیکھیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف پرائیویٹ سکولوں کا کل چھٹی کا اعلان

پھر کہتا ہوں بعد میں ہم سے کوئی شکوہ نہ کرے ،احتجاج سب کا حق ہے لیکن ملک کی عزت کا خیال رکھیں ،امید ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے ملکی عزت خراب ہو۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ہم انہیں روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرروتبادلے

کل کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں ،اگر آپ نے احتجاج کرنا ہو تو ایسی تیاری نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More