کوئٹہ میں بروری روڈ کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8افرادجاں بحق،25زخمی ہوگئے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے اسپتال میں مریضوں کے عیادت کی ، انہوں نے کہا جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،متاثرین کیلئے فوری اور بہتر علاج معالجے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
پولیس کی پوری تیاری ہے ،اسلام آباد میں کوئی آیا تو پھر شکوہ نہ کرے ، محسن نقوی
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ،انہوں نے کہا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ،تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔