مسلمان تقسیم ہیں اسی لیے خسارے میں ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

کراچی: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ آج کے حالات میں مسلمان تقسیم ہیں اسی لیے خسارے میں ہیں۔ پاکستان آنے کی تمنا بہت سالوں سے تھی اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش پوری کی۔

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تقسیم نہ ہو۔ پاکستان آنے کی تمنا بہت سالوں سے تھی اور اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش پوری کی۔ جس پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس سے جاری انیشیٹیوز کے بارے میں بتایا۔ جس طریقے سے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ امید اور دعا کرتا ہوں کہ گورنر ہاؤس سے خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم مؤخر کرنے کی اپیل

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ آج کے حالات میں مسلمان تقسیم ہیں اسی لیے خسارے میں ہیں۔ اگر مسلمان ایک ہو جائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چھو بھی نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ نوے اور اسی کی دہائی میں سائنس پر تحقیق کرنے کے لیے عربی کا مطالعہ لازمی ہوتا تھا۔ اور اس وقت کا مسلمان قرآن و حدیث سے جڑا تھا اس لیے مسلمان سائنس کے میدان میں ترقی کر رہا تھا۔

مذہبی اسکالر نے کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلمان سائنسی میدان میں پیچھے ہے۔ کیونکہ قرآن و حدیث کو چھوڑ دیا ہے۔ اگر ہم پھر سے قرآن و حدیث سے جڑ جائیں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پھر آگے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More