پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کوشکست دیدی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا،پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 116 رنز بنائے ، کپتان فاطمہ ثنا 30 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، ندا ڈار نے 23،عمیمہ سہیل نے 18، سدرا امین نے 11 رنز بنائے۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
جواب میں سری لنکا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا پائی ، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کی ،فاطمہ ثنا ، عمیمہ سہیل ، نشرا سندھو کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں ۔
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو مدِمقابل ہوگی۔