سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ہم نیوز  |  Oct 05, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن زیدی نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی اور اس دوران غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

پنجاب حکومت نے بھی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فوج طلب کر لی

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار عدالتی طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت میں پیش کیا جائے اور کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے رینجرز اور پولیس کے دستے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ قیدی وین بھی کے پی ہاﺅس میں  پہنچا دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More